الرئيسيةکھیلکرکٹپی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فلسطینی پرچم کے...

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فلسطینی پرچم کے ساتھ جشن منا رہے ہیں

Published on

spot_img

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فلسطینی پرچم کے ساتھ جشن منا رہے ہیں

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے پیر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر جیتنے کے بعد فلسطینی پرچم کے ساتھ جشن منایا۔

اسلام آباد کے کھلاڑی حنین شاہ، شاداب خان، عماد وسیم اور دیگر ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے گرد چہل قدمی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم لہراتے نظر آئے۔

کھلاڑیوں نے یہ جشن ان فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منایا جو 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے جبر کا شکار ہیں جس میں اسرائیل نے 1400 سے زائد افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

اسلام آباد کی ٹیم میں صرف پاکستانی کھلاڑی جھنڈا اٹھائے ہوئے تھے کیونکہ جشن کے دوران بین الاقوامی کھلاڑی ان کے ساتھ نہیں تھے۔

یاد رہے، شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد نے 2016 اور 2018 میں فتح حاصل کرنے کے بعد اپنا تیسرا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم بن گئی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this