اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار بسمہ معروف، نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسی لیگ ہونی چاہیے۔
بسمہ، نے جاری پی ایس ایل 9 میں خواتین کرکٹرز کے لیے لیگ جیسے میچز نہ کرانے پر ناخوشی کا اظہار کیا۔
بسمہ، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘پی ایس ایل 9 میں خواتین کرکٹرز کے لیے کوئی لیگ میچز نہیں ہیں جو کہ مایوس کن ہے۔
بسمہ نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل جیسی لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوران لیگ میچز ہوئے تھے اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی پی ایس ایل کے رواں سیزن کے دوران ہمارے لیگ میچز کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ہمارے لیگ میچز نہیں ہوئے۔
انہوں نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے اور ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے کتنا فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور ڈریسنگ روم کو شیئر کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے مہارت میں بہتری آتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد ہمارے نتائج میں بہتری آئی’۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز اپریل کے تیسرے ہفتے میں ہو گی ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں ٹیم پاکستان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔