
وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے.
حکومت کی جانب جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت کی جانب سے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا.
حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی، حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔