اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9کے پہلےمیچ کا آغا ز اتوار کو لاہور میں پشاور زلمی کو شکست دے کر کیا گلیڈی ایٹرز نے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
بابر اعظم، کی قیادت میں زلمی کی ٹیم 207 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی کیونکہ کوئٹہ کے باؤلرز نے اپنی شاندار کوشش کرتے ہوئے اپنی جیت کو یقینی بنایا۔
بابر، نے اپنی طرف سے سب سے زیادہ 42 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں کیونکہ ان کی ٹیم گلیڈی ایٹرز کے مقرر کردہ مجموعی ہدف کوحاصل کرنے میں ناکام رہی .
زلمی کا آغاز سنسنی خیز تھا صائم ایوب ،اور بابر، نے اپنی جارحانہ بلے بازی کرتےہوئے بغیر کسی نقصان کےٹیم کے مجموعی اسکور میں 100 رنز کا اضافہ کیا تاہم، نویں اوور میں دونوں بلے بازوں کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سےدونوں کی شراکت داری زیادہ دیر نہ چل سکی.
صائم، 8.4 اوورز میں 42 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئےبائیں ہاتھ کے بلے باز کے جانے کے بعد محمد حارث میدان میں آئے لیکن وہ بھی صرف 7 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
بابر، نے اپنی شاندار اننگز کو جاری رکھتے ہوئے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کرنا چاہی لیکن زلمی کے کپتان ابرار احمد، کی گیند پر محمد وسیم جونیئر ،کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔
زلمی کی وکٹیں گرتی رہیں اور گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کی شاندار کوشش نےبابر، کی ٹیم کو چھ وکٹوں پر 190رنز تک محدود کر کے میچ 16 رنز سے جیت لیا۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں، جیسن رائے اور سعود شکیل، نےشاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زلمی کے باؤلرز کو چھکے اور چوکے لگا کر 157 رنز کی شراکت قائم کی۔
شکیل، 47 گیندوں پر شاندار 74 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئےجس میں دس چوکے اور چار چھکے بھی شامل تھے۔
رائے ،48 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد 18ویں اوور میں سلمان ارشاد، کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جس میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
خواجہ نافے، نے آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کا مجموعی اسکور مقررہ 20 اوورز میں 206 تک پہنچا دیا۔
ارشاد ،نے 3-38 کے اعداد و شمار کے ساتھ پشاور زلمی کے گیند بازوں میں سرفہرست رہے، جبکہ ووڈ، اور ذیشان، نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سعود شکیل، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.