Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلایچ بی ایل-پی ایس ایل 9 پری بکنگ کا اعلان

ایچ بی ایل-پی ایس ایل 9 پری بکنگ کا اعلان

Published on

spot_img

شائقین pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں،ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی ہے.
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا افتتاحی میچ 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔ فائنل 18 مارچ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔ ای ٹکٹس (خود پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل کاپیاں) پورے ٹورنامنٹ میں داخلے کے لیے قبول نہیں کی جائیں گی۔ فزیکل ٹکٹ 12 فروری 2024 سے نامزد ٹی سی ایس، ایکسپریس مراکز پر فروخت کے لیے شروع ہوں گے۔ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں ٹی سی ایس، کے نامزد پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس، کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکتی ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونا ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت 6,000 (وی آئی پی)3,000 (پریمیم), 2,000 (فرسٹ کلاس) اور PKR 1,000 (جنرل) رکھی گئی ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 8,000 (وی آئی پی) 4,000 (پریمیم), 2,500 (فرسٹ کلاس) اور PKR 1,000 (جنرل) رکھی گئی ہے۔
کوالیفائر کے ٹکٹ 5,000 (وی آئی پی) 2,500 (پریمیم), 1500 (فرسٹ کلاس) اور PKR 750 (جنرل) میں فروخت کیے جائیں گے جبکہ دونوں ایلیمینیٹر کے ٹکٹوں کی قیمت 5,000 (وی آئی پی) رکھی گئی ہے۔ 3,000 (پریمیم)، 1500 (فرسٹ کلاس) اور PKR 750 (جنرل)۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے دوران، کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں ٹورنامنٹ کا فائنل بھی شامل ہے، راولپنڈی اور لاہور نو میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔
ٹکٹ کی قیمتوں کے بارے میں مکمل تفصیلات منسلک کر دی گئی ہیں۔

Latest articles

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

More like this