Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsانڈین نیوی نے بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 19 پاکستان

انڈین نیوی نے بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 19 پاکستان

Published on

spot_img

نئی دہلی : انڈین نیوی نے بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 19 پاکستانی ملاح بازیاب کرالئے

ہندوستانی جنگی جہاز آئی این ایس سمترا نے سومرار کے روز صومالیہ کے مشرقی ساحل پر قزاقوں کی جانب سے مچھلی پکڑنے والے جہاز کو ہائی جیک کرنے کے بعد 19 پاکستانی ملاحوں کو بچا لیا۔ ہندوستانی بحریہ نے کہا کہ یہ 36 گھنٹوں کے اندرجنگی جہاز کے ذریعے بحری قزاقی کے خلاف دوسرا آپریشن تھا۔

ایرانی پرچم والے ماہی گیری کے جہاز ایف وی النعیمی پر 11 مسلح قزاق سوار تھے جنہوں نے 19 پاکستانیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ انڈین بحریہ نے قزاقوں کا راستہ روکا اور یرغمالیوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا۔

اسی طرح تیز رفتار ریسکیو اپریشن کے زریعے ہندوستانی جنگی جہاز آئی این ایس سمترا نے ایک اور ایرانی پرچم والے ماہی گیری کے جہاز (ایف وی ایمان) جس کو صومالی قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا تھا، کی SOS کال کا جواب دیتے ہوئے جہاز کے عملے کے 17 ایرانی ارکان کو صومالی قزاقوں سے بچایا.

“آئی این ایس سمترا نے 36 گھنٹے سے بھی کم وقت کے دوران، 36 لوگوں کو بحری قزاقوں سے بچایا جس میں 17 ایرانی اور 19 پاکستانی شامل تھے جن کو جنوبی بحیرہ عرب میں ہائی جیک کیا گیا تھا.

آئی این ایس سمترا ہندوستانی بحریہ کا مقامی آف شور گشتی جہاز ہے جسے صومالیہ کے مشرق اور خلیج عدن میں انسداد بحری قزاقی اور میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this