Friday, January 10, 2025
Homeپاکستانڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

ڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

Published on

ڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد حملے میں ملوث ماسٹر مائینڈ کفایت سمیت 2 دہشت گرد گرفتار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے ماسٹر مائینڈ کا تعلق علاقہ درابن سے ہے۔ حملے میں ملوث 7 سہولت کار بھی گرفتار ہوئے۔ حملے میں گرفتار دہشت گرد صدیق اللہ کا تعلق بھی درابن ڈیرہ سے ہے۔

دستاویزات کے مطابق حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہیں۔ پانچ دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے بھی حملے میں ملوث ہیں۔

خودکش حملہ اور حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہے۔ خودکش حملہ اور نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ حملے میں ہلاک صفت اللہ مروت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے۔

ہلاک خودکش صفت اللہ کی شناختی کارڈ ڈومیسائل و دیگر دستاویزات بھی مل گئے۔ حملے میں دہشت گردوں کے ساتھ امریکی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برامد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ اور صفت کے والد نے بیٹے کی امارت اسلامی سے تعلق کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 23 جوان جاں بحق ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this