Pakistan's historic success after 64 years, winning the Diamond Jubilee Football Tournament-X
مالدیپ میں کھیلے گئے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم نے 64 سال بعد کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کی، اس سے قبل پاکستان 1962 کے امردیکا کپ کے بعد کسی آزاد بین الاقوامی ایونٹ کے فائنل میں نہیں پہنچا تھا۔
فائنل میں پاکستان کی جانب سے شائق دوست نے 24ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا، جبکہ ہارون حامد نے انجری ٹائم (90+4) میں دوسرا گول کرکے فتح یقینی بنائی شائق دوست کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ اوٹس خان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی منتخب ہوئے۔

پاکستان نے گروپ مرحلے میں دو فتوحات اور ایک ڈرا کے ساتھ سات پوائنٹس حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ٹورنامنٹ میں پاکستان، افغانستان، مالدیپ اور بنگلادیش کی ٹیموں نے شرکت کی۔
دریں اثنا، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سربراہ محسن گیلانی نے تاریخی کامیابی پر قومی ٹیم، ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔



