اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 1992 میں پاکستان کی نا قابل یقین فتح کے 32 برس مکمل ہو گئےشائقین کرکٹ کیلئے آج بھی وہ لمحات ناقابل فراموش ہیں ورلڈ کپ 1992 صرف پاکستان نہیں کرکٹ کی تاریخ میں بھی خاص حیثیت رکھتا ہے عمران خان، کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی۔
سیمی فائنل میں بلیک کیپس کی ٹیم کو کو شاندار شکست دی پھر انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل کا میدان سجایا گیا.
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ابتدائی 2 وکٹیں بہت جلد گر گئیں لیکن کپتان عمران خان، اور جاوید میانداد، نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا انضمام الحق نے بھی42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انگلینڈ کو 250 رنز کا مجموعی ہدف ملا تو وسیم اکرم نے تباہ کن باؤلنگ کی اور شاندار تین وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔
عمران خان نے انگلینڈ کی آخری وِکٹ گرا کر تاریخی فتح حاصل کی شائقین کیلئے وہ لمحات آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔