Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsکین ولیمسن نے یونس خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

کین ولیمسن نے یونس خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

کین ولیمسن نے یونس خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جمعہ کو سیڈن پارک میں جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سابق پاکستانی بلے باز یونس خان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

نیوزی لینڈ نے 18 بار کی کوششوں کے بعد تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو ریڈ بال سیریز میں شکست دی۔

جنوبی افریقہ کے باؤلر ڈین پیڈٹ نے نیوزی لینڈ کو 117-3 تک محدود رکھا لیکن ولیمسن (113*) اور ول ینگ (60*) بلیک کیپس کی شاندار جیت کے لیے وکٹ پر موجود رہے۔

کیویز کے لیے سب سےپہلے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے 33 سالہ کھلاڑی نے اپنے 32ویں سنچری کے ساتھ لیجنڈری آسٹریلوی بلے بازوں اسٹیو وا اور اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا جو اس وقت کی فہرست میں مشترکہ 11ویں نمبر پر ہیں۔

ولیمسن نے 172 اننگز میں اپنی 32 ویں سنچری اسکور کی جس کی وجہ سے وہ ایسا کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے اور اسمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 174 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے لیجنڈری پاکستانی بلے باز یونس خان کا چوتھی اننگز میں پانچ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا تاہم انہوں نے یونس کے مقابلے میں 14 اننگز پہلےیہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور تمام پانچ سنچریوں میں ناٹ آؤٹ رہے ان دونوں کے علاوہ کسی ایک کھلاڑی کے پاس بھی چوتھی اننگز میں پانچ سنچریاں بنانےکا ریکارڈنہیں اس سے پہلے رکی پوائنٹنگ اور گریم اسمتھ صرف تین سنچریاں اپنے نام کر سکے.

ولیمسن نے 32 اننگز میں شاندار 78.21 اوسط کے ساتھ 2,190 رنز بنائے انگلینڈ کے جو روٹ واحد کھلاڑی ہیں جن کے پاس کیوی کپتان سے زیادہ سنچریاں (13) ہیں۔

سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے ولیمسن نے کہا کہ کریڈٹ جنوبی افریقہ کو جاتاے انہوں نے یقینی طور پر ہم سے پہلے دو دن تک اچھا کھیل پیش کیا ہم پر دباؤ ڈالا اور ہمیں اس پوزیشن سے باہر نکلنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments