Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان 2009 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم 'جیت کا سفر' بینر تلے...

پاکستان 2009 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم ‘جیت کا سفر’ بینر تلے امریکہ کا دورہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 2009 کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، سعید اجمل، شعیب ملک فواد، عالم عبدالرزاق کامران اور اجمل عمر گل پر مشتمل ایک وفد نے بینر تلے امریکہ کی مختلف ریاستوں کا دورہ کیا۔ (جیت کا سفر)

ہیوسٹن اور ڈیلاس پہنچنے پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کرکٹ میچ سمیت کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق کرکٹر مصباح نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

پاکستانی ٹیم گزشتہ دو ورلڈ کپ میں فائنل کھیل چکی ہے جبکہ اس وقت ہمارے پاس تمام وسائل موجود ہیں اور ہماری ٹیم اس وقت بہت اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ہمیشہ ایک طاقتور ٹیم بن کر ابھرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا گراؤنڈ اور موسم بھی ایسا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل اور فائنل میں جا کر ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔

مصباح نے مزید کہا کہ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر آل راؤنڈرز بھی بہت اچھے ہیں لیکن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم بطور ٹیم کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔

’’جیت کا سفر‘‘ پروگرام کے آرگنائزر رافع احمد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو امریکہ لے جانے کا تجربہ بہت کامیاب رہا اور انہوں نے مستقبل میں ہندوستانی اور پاکستانی ٹیموں کو امریکہ کے دورے پر لانے کا منصوبہ بنایا۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this