Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان سپر لیگ کے سیزن 9، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

Published on

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن9 کی ٹرافی کی آج لاہور میں رونمائی کی گئی۔

ریس کورس پارک میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں تمام کپتان موجود تھے۔اس تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی.

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا، پی ایس ایل 9 ایک زبردست ٹورنامنٹ ہوگا۔ ہم نے آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کے حکام کو بھی مدعو کیا ہے.
پی ایس ایل 9 کا انعقاد چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پچھلے ایڈیشن کی طرح پی ایس ایل 9 بھی دومقامات میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 17 سے 27 فروری تک 14 میچ ہوں گے۔ میچز 28 فروری سے 12 مارچ تک ہوں گے۔ اس کے بعد ایونٹ پلے آف کے لیے مکمل طور پر کراچی منتقل ہو جائے گا۔

افتتاحی میچ میں دو بار کی چیمپئن اور موجودہ ٹائٹل ہولڈرز، لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، جو 2016 اور 2018 کے ایڈیشن کی فاتح ہیں۔

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this