پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ​

0
112
پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ​
PSL 9: Quetta Gladiators have decided to remove Sarfraz Ahmed from captaincy

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ​

اردو انٹر نیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9ے قبل سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمالک ندیم عمر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ سرفراز نئے ہیڈ کوچ شین واٹسن کے ساتھ کپتانی سے وقفہ لینا چاہتے ہیں جو ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کریں گے کہ کون ٹیم کی قیادت کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق سرفراز کی جگہ جنوبی افریقہ کے ریلی روسو اور پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل دو دعویدار ہیں اس کا باضابطہ اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ نے سرفراز کی قیادت میں تین فائنل کھیلے اور 2019 میں ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

دریں اثنا، ندیم واٹسن کو گلیڈی ایٹرز میں بطور کوچ واپس آتے دیکھ کر خوش ہیں اور کیون پیٹرسن کو بھی لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پرانےکھلاڑی دوبارہ اکٹھا ہونا شروع ہوگئےہےپیٹرسن کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کسی نہ کسی کردار میں آنا چاہیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل 9 اسکواڈ
ریلی روسو (پلاٹینم)، محمد وسیم، جیسن رائے، ونیندو ہسرنگا (تمام ڈائمنڈ)، سرفراز احمد (برانڈ ایمبیسیڈر) ابرار احمد، محمد حسنین (تمام گولڈ)، محمد عامر، ول سمید (سلور) سعود شکیل، سجاد علی، عثمان قادر، عادل ناز، خواجہ نافع، عقیل حسین، سہیل خان، عمیر یوسف، شیرفین ردرفورڈ، بسم اللہ خان (ونندو ہسرنگا کا جزوی متبادل)، سفیان مقیم

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا انعقاد چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔