Wednesday, November 27, 2024
Homeافغانستاننیدرلینڈز کے خلاف زبردست فتح، افغانستان نے ورلڈ کپ میں دو...

نیدرلینڈز کے خلاف زبردست فتح، افغانستان نے ورلڈ کپ میں دو اہم پوائنٹس حاصل کر لیے

Published on

spot_img

لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے آج کے میچ میں نیدرلینڈ کے کپتان سکْٹ ایڈورڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. ڈچ اوپنر ویسلے بریسی 0.5 اوور میں ہی وکٹ گنوا کر پویلین واپس لوٹ گۓ.

تین رنز کے اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد میکس او ڈاؤڈ اور کولین اکرمین نے افغان بالرز کے وار کو روکنے کی کوشش کی مگر 73 کے ْسکور پر ڈاؤڈ بھی عظمت اللہ عمرزئ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگۓ ڈاؤڈ کے جانے کے بعد سائبرینڈ اور کولین نے مزاحمت جاری رکھی ٹیم کا اسکور 100 تک لے جانے سے پہلے ہی رْشد خان نے کولین کو رن آؤٹ کرکے واپسی کی راہ دکھا دی.
اسی طرح وہ ڈچ ٹیم جو پچھلے میچز میں ساؤتھ افریقہ جیسی فیورٹ ٹیم کو پرا چکی ہے وقتاً فوقتاً افغان بالرز کا شکار بنتی گئیں اور پچیسویں اوور کا کھیل مکمل ہونے تک ڈچ ٹیم 113 رنز ہی بنا پائی جبکہ اسکے 6 کھلاڑی واپس پویلین جاچکے تھے .
سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے والی ڈچ ٹیم افغانی بالرز کے حملوں کی تاب نہ لاسکی اور مقررہ پچاس اوور پورے ہونے سے پہلے ہی چھیالیسویں اوور میں پوری ایڈورڈ الیون 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ افغان بالرز میں محمد نبی اور نور احمد نمایاں بالرز رہے۔
کیپر اکرام علی خیل تین رن آؤٹ، ایک اسٹمپنگ اور دو کیچز میں شامل ہونے کے باعث اسٹمپ کے پیچھے اپنے تیز کام کے لیے کھڑے ہوئے۔
ابتدائی وکٹیں گنوا کر سنبھلنے میں کامیاب ہونے کے باوجود، نیدرلینڈز پہلی اننگز میں اپنی معمولی بیٹنگ کی وجہ سے کھیل میں پرجوش نظر نہیں ٓا رہے تھے۔
افغان ٹیم جب 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو کافی محطاط انداز سے کھیل کا آغاز کیا۔ ابتدا میں افغان بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑاتی دکھائی دی اور پہلے دس اوورز میں ہی 55 رنز پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی .

گُربز اور زدران کے آؤٹ ہونے کے بعد رحمت شاہ اور کپتان شاہدی نے ٹیم کو مقررہ ہدف تک پہنچانے کازمہ لیا مگر بایئسویں اوور میں شاہ 52 رنز بنا کر ثاقب ذوالفقار کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گۓ.
مگر دوسرے اینڈ پہ کپتْان شاہدی، نصف سنچری کے ساتھ کریز پر کھڑے رہے شاہدی کا ساتھ نبھانے عمرزئی کریز پر آۓ اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر
اکتیسویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا اور افغانستان نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی.
افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ 52 اور حشمت اللہ شاہدی 56 نے تیسری وکٹ کے لیے 74 رنز بنائے۔

اور یوں افغانستان نے لکھنؤ میں نیدرلینڈز کے خلاف زبردست فتح حاصل کرکے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں دو اہم پوائنٹس حاصل کر لیے۔



Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...