Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsعالمی عدالت برائے انصاف اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی...

عالمی عدالت برائے انصاف اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

Published on

عالمی عدالت برائے انصاف اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ کل (26 جنوری) کو پاکستانی وقت کےمطابق شام 5 بجے سنایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ کل سنائے گا۔

البتہ عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔

24 جنوری کے فیصلے میں عالمی عدالت اس اہم سوال سے متعلق فیصلہ نہیں کرے گا کہ آیا اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے۔

تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت میں کارروائی جاری تھی، 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے۔

جنوبی افریقہ نے سماعت کے دوران اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی۔

عالمی عدالت کے باہر بھی فلسطینیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this