Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsحماس کو ایسے ختم کریں گے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش...

حماس کو ایسے ختم کریں گے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو کیا: اسرائیل

Published on

اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ ہم فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس کو ایسے ختم کریں گے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو ختم کیا۔
گزشتہ روزعرب ممالک کی پیش کردہ غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کواقوام متحدہ نے بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا۔ اس قرار داد کی فرانس سمیت 120 ممالک نے حمایت کی جبکہ امریکہ، اسرائیل اور آسٹریا سمیت 14 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی تھی۔
اب اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بھی اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو ایسے ختم کرنےکا ارادہ رکھتا ہے جیسے دنیا نے نازیوں اور داعش کو ختم کیا تھا۔

دوسری جانب فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیے نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ حماس ختم کر دے گا تو ایسا نہیں ہو گا۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیے کا مزید کہنا تھا حماس فلسطینی سیاست کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کے حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ جاری ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطینی ریاست پر قابض اسرائیلی فورسز نے 7 اکتوبر سے غزہ کو بربریت اور سفاکیت کا نشانہ بنا یا ہوا ہے اور گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ، بحریہ اور بری فوج نے تینوں اطراف سے شدید بمباری کر کے فلسطین کے مواصلاتی نظام کو تباہ کر دیا اور اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this