
Zimbabwe made history by defeating Afghanistan by an innings and 73 runs-AFP
ہرارے: بین کرن کی شاندار سنچری اور رچرڈ نگراوا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت زمبابوے نے واحد ٹیسٹ میں افغانستان کو اننگز اور 73 رنز سے شکست دے دی ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز افغانستان اپنی دوسری اننگز میں محض 159 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔
زمبابوے کی پہلی اننگز میں کرن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جواب میں افغانستان کے ابراہیم زدران 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مگر باقی بلے باز زمبابوے کے باؤلرز کے سامنے مزاحمت نہ کر سکے۔
نگراوا نے 13 اوورز میں 5/37 کے شاندار اعداد و شمار حاصل کیے، جبکہ بلیسنگ مزاربانی نے تین اور تناکا چیونگا نے دو وکٹیں لیں۔
یہ 2013 میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد زمبابوے کی ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ فتح تھی، اور گزشتہ 24 برسوں میں ان کی پہلی اننگز کی فتح اس کے ساتھ ہی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کی سب سے بڑی اننگز کی جیت بھی ثابت ہوئی۔
کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ ابتدا میں ہم نے اچھا آغاز نہیں کیا تھا، مگر ٹیم نے شاندار واپسی کی کرن کی سنچری نے میچ کا رخ بدل دیا