
Young cricketer dies after being hit by ball during practice in Melbourne-Ferntree Gully Cricket Club
میلبرن کے نواحی علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ کرکٹر بین آسٹن پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے انتقال کرگئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق واقعہ میلبرن ایسٹ میں پیش آیا، جب بال تھروئنگ ڈیوائس سے پھینکی گئی گیند آسٹن کی گردن پر لگی انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
کرکٹ وکٹوریہ کے مطابق آسٹن نے ہیلمٹ تو پہنا ہوا تھا لیکن اسٹم گارڈ نہیں لگایا گیا تھا چیف ایگزیکٹیو نک کمنز نے بتایا کہ یہ واقعہ 2014 میں فلپ ہیوز کے سانحے سے مشابہت رکھتا ہے۔
چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا مائیک بئیرڈ نے کہا کہ بین آسٹن کے انتقال کا دکھ پورے ملک میں محسوس کیا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور مرحوم کے اہلِ خانہ نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔






