Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsلبنان پر اسرائیلی بمباری کا بد ترین دن، 90530 لبنانی نقل مکانی...

لبنان پر اسرائیلی بمباری کا بد ترین دن، 90530 لبنانی نقل مکانی کر گئے: اقوام متحدہ

لبنان پر اسرائیلی بمباری کا بد ترین دن، 90530 لبنانی نقل مکانی کر گئے: اقوام متحدہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی پیر کے روز سے شروع ہونے والی بمباری کے نتیجے میں اب تک 90000 لبنانی شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یہ اعداد و شمار بدھ کے روز پیش کیے گئے ہیں۔

یو این کے نقل مکانی کرنے والوں سے متعلق ادارے کے مطابق صرف پیر کے روز سے اب تک مجموعی طور پر 90530 لبنانی بے گھر ہوئے ۔

اس سے پہلے ایک سال کے دوران اسرائیلی توپ خانے اور بمباری سے بے گھر ہونے والے لبنانیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ اس ادارے نے لبنان نے کل نقل مکانی کرنے والوں کی ماہ اکتوبر 2023 سے اب تک کی تعداد 111000 بتائی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی پیر کے روز ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 558 لبنانی شہری ہلاک کیے گئے ہیں۔لبنان میں یہ ہلاکتوں کے حوالے بد ترین دن تھا ۔ 1975 اور 1990 کی خانہ جنگیوں کے دوران یا ماضی کی کسی جنگ میں بھی ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں لبنانی ہلاک نہیں کیے گئے تھے۔

لبنان پر اسرائیلی بمباری کا بد ترین دن، 90530 لبنانی نقل مکانی کر گئے: اقوام متحدہ

لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حیب نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ لبنانی شہریوں کی نقل مکانی کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments