World Snooker Championship: Muhammad Asif's third consecutive victory-X
دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے چین کے پین یامِنگ کو 3-4 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی اور گروپ میں ٹاپ کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آصف نے اس سے قبل بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی شکست دی تھی۔
پاکستان کے اسجد اقبال نے بھی ایران کے حامد زارے دوست کو 3-4 سے ہرایا اور گروپ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کی، جبکہ ان کا اگلا میچ جرمنی کے الیکزینڈر وِداو سے آج ہوگا۔
ادھر شاہد آفتاب نے پہلے میچ میں شکست کے بعد کم بیک کرتے ہوئے آئل آف مین کے ڈیرل ہل کو 1-4 سے شکست دی۔





