Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ 2024:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے...

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ 2024:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ 2024:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نارتھمپٹن ​​کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

ہدف (199)دینے کے بعد پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا دیا جہاں ان کا مقابلہ بھارت یا آسٹریلیا میں سے کسی ایک سے ہوگا۔

سہیل خان پاکستان کے بہترین پرفارمر تھے کیونکہ انہوں نے4 وکٹیں حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کو 178 رنز تک محدود کردیا۔

ویسٹ انڈیز کا آغاز سست تھا کیونکہ انہوں نے پہلے 4 اوورز میں صرف 7 رنز بنائے تھے لیکن کرس گیل نے پانچویں اوور میں باؤنڈری لگانا شروع کر دی۔

تاہم گیل کی اننگز زیادہ دیر نہیں چل سکی کیونکہ انہیں سہیل نے 26 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی لیکن ایشلے نرس نے 24 گیندوں پر 36 رنز کی تیز اننگز کھیلی، وہ ویسٹ انڈیز کو تعاقب کرنے میں رہنمائی کرنے والے نظر آئے لیکن وہ کامران اکمل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

ریاد امرت نے 9 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ شعیب ملک کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

سہیل نے 4 جبکہ وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد، پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا کیونکہ انہوں نے اپنے تین بلے بازوں شرجیل خان، صہیب مقصود اور شعیب ملک کو بغیر کوئی قیمتی رنز بنائےکھو دیا.

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہاوی نظر آئی لیکن کپتان یونس خان اور کامران اکمل کے درمیان 77 رنز کی شراکت نے پاکستان کو خطرے سے باہر کردیا۔

اکمل 31 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے وکٹ کیپر بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد، پاکستان نے شاہد آفریدی (1) اور مصباح الحق (0) کے پویلین واپس جانے کے ساتھ مزید دو وکٹیں گنوا دیں۔

یونس کو فیڈل ایڈورڈز نے 65 رنز کے بعد آؤٹ کیا لیکن پاکستان نے اسکور بورڈ پر رنز پوسٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا کیونکہ عامر اور سہیل تنویر نے ے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔

یامین نے 17 گیندوں پر 37 جبکہ تنویر نے 17 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایڈورڈز نے3سلیمان بین نے 2 جبکہ جیروم ٹیلر اور ڈوین اسمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments