ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو10 وکٹ سے ہرا دیا

0
66
Women's T20 World Cup: England beat Scotland by 10 wickets-ICC
Women's T20 World Cup: England beat Scotland by 10 wickets-ICC

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو10 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈینی وائٹ ہوج اور مایا باؤچیئر کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ، انگلینڈ گروپ بی میں سرفہرست ہو گیا، جس نے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اب تک اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔

ہدف(110) کا تعاقب کرتے ہوئے، انگلینڈ نے کھیل ختم کرنے میں صرف 10 اوور کا وقت لیا جب باؤچیئر نے فاتح باؤنڈری لگائی۔

باؤچیئر نے اننگز کی پہلی تین گیندوں پر3 چوکوں کے ساتھ تعاقب کے لیےشاندار آغاز کیا ڈینی وائٹ ہوج نے بھی چوتھے اوور میں اولیویا بیل کے خلاف باؤنڈری لگاتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

مایا باؤچیئر نے 34 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 62 رنز بنائے جبکہ ڈینی وائٹ ہوج نے 26 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

Image Credit: ICC
Image Credit: ICC

اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محتاط آغاز کیا کیونکہ وہ 8 اوور میں 38 رنز بناسکے اس سے پہلے کہ نیٹ اسکیور برنٹ نے ابتدائی اسٹینڈ کو توڑا۔

ساسکیا ہورلی 23 گیندوں پر محض 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں دریں اثنا، سارہ برائس نے 31 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور سوفی ایکلسٹون کا شکار ہو گئیں۔

میگن میک کول اور کیتھرین فریزر نے ناقابل شکست 10 اور 6 رنز بنائے اور ٹیم کا مجموعہ مقررہ 20 اوور میں 109-6 تک پہنچا دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹون نے 2 وکٹ حاصل کیں، جب کہ نیٹ سکیور برنٹ، لارین بیل، چارلی ڈین اور ڈینیئل گبسن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا.