Friday, July 5, 2024
کھیلومبلڈن اوپن : ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز...

ومبلڈن اوپن : ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

رواں سال آسٹریلین اوپن کے چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف یانک ہنف مین کو 3-6، 4-6،6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Carlos Alcaraz starts Wimbledon defence with straight-sets win over Mark Lajal
Carlos Alcaraz starts Wimbledon defence with straight-sets win over Mark Lajal

ایک اور میچ میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایسٹونیا کے حریف کھلاڑی مارک لاجل کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)،5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دیگر خبریں

Trending

Asian Team Snooker Championship: Pakistan qualified for finals

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے فائنل کے لیے...

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب میں جاری ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ...