Friday, July 5, 2024
کھیلکرکٹویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ،...

ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ، کے شیڈول کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ، کے شیڈول کی تفصیلات سامنے آگئیں

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو کہا کہ ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچنے والی ہے جہاں وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل کھیلے گی، جو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 25-2022 کے لیے تین ون ڈے میچز 18،21 اور 23 اپریل جبکہ 26 ، 28، 30 اپریل ،2اور 3 مئی کو پانچ ٹی ٹوئینٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔

پاکستان ویمن ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ رینکنگ میں 18 میچز میں 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 12 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے۔
آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان آٹھویں جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ ہم ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر چوتھی سیریز کی میزبانی خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے اور ہماری کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں ہونے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پی سی بی کے عزم کا ثبوت ہے۔

تانیہ ملک نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواتین ٹیم کیلئے آئی سی سی ویمن ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں آئی سی سی خواتین کاورلڈ کپ بھی ہو رہا ہے، اس ایونٹ اور مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم کی حالیہ اچھی کارکردگی کی روشنی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے سلیکٹرز کو میگا ایونٹ کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 25-2022 کیلئے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کیخلاف سیریز پاکستان ویمن ٹیم کی پاکستان میں آخری سیریز ہوگی جبکہ چیمپئن شپ کیلئےآخری سیریز رواں سال مئی میں انگلینڈ کے دورے میں کھیلی جائے گی۔ْ

دیگر خبریں

Trending