Wellington Test: New Zealand beat West Indies by 9 wickets-AFP
ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 205 رنز تک محدود کیا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 278 رنز بنا کر 73 رنز کی سبقت حاصل کی۔
مہمان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 128 رنز ہی بنا سکی، جس سے نیوزی لینڈ کو 55 رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے تیسرے روز محض ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا جیکب ڈفی نے مجموعی طور پر 6 شکار کرتے ہوئے میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں ڈرا رہا تھا، جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 18 دسمبر سے شروع ہوگا۔





