Wednesday, November 27, 2024
Homeامریکہہم امریکی اقدار کے لیے لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے :...

ہم امریکی اقدار کے لیے لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے : کملا ہیرس

Published on

spot_img

ہم امریکی اقدار کے لیے لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے : کملا ہیرس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے افتتاح کے موقع پر امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے اپنی شرکت سے حاضرین کو حیران کر دیا۔ کنونشن میں ڈیموکریٹک پارٹی سرکاری طور پر انھیں نومبر میں مقررہ صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی امیدوار نامزد کرے گی۔

اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں کملا نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ امریکی اقدار اور کامیابی کے لیے لڑیں۔

کملا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ “ہم صدر جو بائیڈن کے ہمیشہ کے لیے ممنون ہیں … جو ، آپ کی تاریخی قیادت کے لیے شکریہ”۔

ادھر سابقہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ وہ پہلی شخصیت ہیں جو 34 مجرمانہ الزامات میں قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد صدارتی انتخابات میں نامزد ہوئے ہیں۔

ہیلری کے مطابق کملا ہیرس امریکی اقدار اور ملک میں جمہوریت کا دفاع کریں گی۔

کنونشن میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جیل بائیڈن نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ ملک کا مستقبل کملا ہیرس اور ٹیم والز کی حمایت اور آئندہ انتخابات میں ان دونوں کی جیت پر منحصر ہے۔

توقع ہے کہ بائیڈن بعد ازاں کنونشن میں مرکزی خطاب کریں گے۔ یہاں وہ اس بات کو باور کرائیں گے کہ کملا ہیرس اس مشن کو کامیابی سے انجام دینے کے لیے بہترین ہیں جس کا مقصد امریکا میں جمہوریت کو ٹرمپ کے خطرے سے بچانا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی رواں سال اپنا چار روزہ قومی کنونشن ‘یکجہتی’ کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے۔ اس موقع پر شکاگو میں ایک بڑے مظاہرے کی کال دی گئی ہے۔ مظاہرے کا مقصد غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ تباہ کن جنگ میں اسرائیل کے لیے امریکی انتظامیہ کی سپورٹ پر احتجاج کرنا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this