Sunday, January 5, 2025
Homeافغانستانہم افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

ہم افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

Published on

ہم افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کے چند دن بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پڑوسی ملک کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتا ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی ہے جب پاکستان نے رواں ہفتے سرحد پار افغانستان میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔

وائس آف امریکا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال آخری حربہ ہے، ہم افغانستان کے ساتھ کوئی مسلح تصادم نہیں چاہتے ہیں۔

تاہم ، خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ اگر کابل افغان سرزمین پر سرگرم پاکستان مخالف دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے ، تو اسلام آباد اس راہداری کو بند کر سکتا ہے جو وہ افغانستان کو بھارت کے ساتھ تجارت کے لیے فراہم کرتا ہے۔

وائس آف امریکا کے مطابق افغانستان پر پاکستانی حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ایک پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے کہ سرحد پار دہشت گردی بہت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کابل میں افغان عبوری حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہم اس طرح ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

Latest articles

پاکستان 194 رنز پر آل آوٹ، جنوبی افریقہ نے فالو آن نافذ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز...

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے...

More like this