Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلفٹ بالکوچنگ سے وقفہ لینا چاہتا ہوں تاکہ اچھے فیصلے کر سکوں: سابق...

کوچنگ سے وقفہ لینا چاہتا ہوں تاکہ اچھے فیصلے کر سکوں: سابق انگلینڈ منیجر ساؤتھ گیٹ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ فٹبال ٹیم کے سابق منیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے کہا ہے کہ وہ کم از کم ایک سال تک کوچنگ میں واپس نہیں آئیں گے۔ جولائی میں یورو 2024 کے فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد 54 سالہ ساؤتھ گیٹ نے انگلینڈ کی ملازمت سے استعفیٰ دیا تھا۔

ساؤتھ گیٹ کو 2016 میں انگلینڈ کی ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا تھا، اور انہوں نے انگلینڈ کو لگاتار دو یورو فائنلز اور 2018 کے ورلڈ کپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں مدد دی تھی۔ تام اولڈ ٹریفورڈ میں ایرک ٹین ہیگ کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان وہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے منسلک ہو گئے ہیں ۔

گزشتہ روز ایتھنز میں یورپی کلب ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ساؤتھ گیٹ نے کہا کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ میں واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا، “میں اگلے سال یقینی طور پر کوچنگ نہیں کروں گا، مجھے اس کا یقین ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اچھے فیصلے کرنے کے لیے اپنے آپ کو وقت دینا ضروری ہے، اور جب آپ کسی بڑے کردار سے باہر نکلتے ہیں تو جسم اور دماغ کو آرام دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this