Virat Kohli surpasses Sangakkara to become second highest run-scorer-AFP
وڈودرا: بھارت نے اتوار کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
میچ کی خاص بات ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ رہی، جو اپنی 54ویں ون ڈے سنچری سے محض سات رنز کی کمی کے باوجود ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرنے میں کامیاب رہے۔
ہدف 301 رنز کے تعاقب میں کوہلی نے 93 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
وہ کائل جیمیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے اس اننگز کے دوران کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے (56) اور ہنری نکولس (62) کی اوپننگ شراکت کی بدولت 300 رنز بنائے، تاہم ہرشیت رانا اور دیگر بھارتی بولرز نے مڈل آرڈر کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ڈیرل مچل نے 84 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
بھارتی اننگز میں شبمن گل نے 56 رنز بنائے جبکہ آخر میں کے ایل راہول کے ناقابل شکست 29 رنز نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔



