Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹویرات کوہلی، جسپریت بمراہ اور روہت شرما سری لنکا ون ڈے...

ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ اور روہت شرما سری لنکا ون ڈے سیریز میں شرکت کریں گے،گوتم گمبھیر

ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ اور روہت شرما سری لنکا ون ڈے سیریز میں شرکت کریں گے،گوتم گمبھیر

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق منگل کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نئے مقرر کردہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر چاہتے ہیں کہ ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ اور روہت شرما سری لنکا کے خلاف 2 اگست سے شروع ہونے والی آئندہ ون ڈے سیریز میں شرکت کریں۔

گمبھیر کو حال ہی میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ہندوستان کے ہیڈ کوچ کے طور پرمقرر کیا تھا جب انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 2014 کے بعد ان کا پہلا انڈین پریمیئر لیگ ٹائٹل دلایا تھا۔

وائٹ بال سیریز، جس میں3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے شامل ہیں، 27 جولائی کو پالیکیلے میں شروع ہوں گے اور یہ گمبھیر کی بطور ہندوستانی کوچ کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔

ایسی اطلاعات تھیں کہ کوہلی، روہت، بمراہ اور رویندرا جدیجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد کرکٹ سے وقفہ جاری رکھنے کے لیے سری لنکا کی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کریں گے لیکن گمبھیر کی درخواست پر ان کی چھٹیاں کم ہوسکتی ہیں۔

گمبھیر کے تین سینئر کھلاڑیوں کو سری لنکا سیریز میں شامل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میچوں کے بعد ہندوستان کو چھ ہفتوں کا وقفہ ملے گا کیونکہ اس کے بعد وہ 19 ستمبر کو چنئی میں ہوم ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کا سامنا کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور سینئر رکن ہاردک پنیا ذاتی مسائل کے باعث سری لنکا سیریز سے باہر ہو جائیں گے۔

سری لنکا سیریز کے لیے بھارتی سکواڈز کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments