Virat Kohli breaks Sachin Tendulkar's world record-BCCI
بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین 16 ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔
انہوں نے یہ اعزاز وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے خلاف شاندار 131 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا۔
کوہلی نے یہ کارنامہ اپنی 330ویں لسٹ اے اننگز میں انجام دیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 391 اننگز میں 16 ہزار رنز مکمل کیے تھے کوہلی کی سنچری کی بدولت دہلی نے 299 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔



