عثمان خواجہ کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اسٹیو اسمتھ کی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی پر زور
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل اسٹیو اسمتھ کی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کی درخواست کی ہے۔
پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز، جسے بارڈر.گواسکر سیریز کہا جاتا ہے، نومبر کے آخر میں شروع ہوگی اور جنوری تک جاری رہے گی۔
خواجہ، جو طویل عرصے سے آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر رہے ہیں، نے اس بات پر زور دیا کہ ریڈ بال کرکٹ میں اسمتھ کی کامیابی نمبر 4 پر بیٹنگ کرتے ہوئے آئی اور یہیں انہیں ہندوستان کے خلاف بیٹنگ کرنی چاہیے۔
خواجہ نے فاکس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ اس موسم گرما میں کیا ہونے والا ہے میں نے ہمیشہ اسٹیو اسمتھ کو نمبر 4 پر بیٹنگ کرنا پسند کیا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹا میں جانتا ہوں کہ اسٹیو اسمتھ ایک، دو، تین، چار، پانچ، یا چھ پر رنز بناسکتے ہیں لیکن ان کی اوسط نمر4 پر 60 ہے، اس لیے میری ترجیح ہمیشہ اسٹیو اسمتھ کی بیٹنگ نمر چار پرہی رہی ہے.
مجھے انہیں نمبر 4 پر آتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے.
اوپنر کے طور پر کھیلے گئے آٹھ ٹیسٹ میں اسمتھ نے 28.50 کی اوسط سے صرف 171 رنز بنائے ہیں گابا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ان کی واحد قابل ذکر اننگز ناٹ آؤٹ 91 رنز تھی جسے آسٹریلوی ٹیم نے شمر جوزف کے جادو کی گیند کے ساتھ کھو دیا۔