Usman Khawaja announces retirement from Test cricket-AFP
سڈنی: آسٹریلیا کے تجربہ کار اوپنر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری اور 88 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور کوئنزلینڈ کے لیے شیفیلڈ شیلڈ کھیلتے رہیں گے۔
اسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ نے کم عمری میں آسٹریلیا منتقل ہو کر 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 16 سنچریاں بنانے والے ان 18 آسٹریلوی بلے بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے 15 سے زائد ٹیسٹ سنچریاں اسکور کیں۔
انہوں نے محدود اوورز فارمیٹ میں بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جن میں 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔



