
امریکا: کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہونے پروہاں رہنے والےلوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ۔
خبر رساں ادارے “اے ایف پی” کے مطابق امریکا کا ایک حصہ ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے شمالی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں،اسی بنا پر علاقے کے ہزاروں مکینوں کو محفوط مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق منگل سے اب تک آگ سے 3,500 ایکڑرقبے پر گھاس اور جنگل جل کر راکھ ہوچکے ہیں،یہ قصبہ ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو سے 38 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
واضح ر ہے کہ 2018 میں اسی ریاست میں جنگلات میں تاریخ کی خطرناک ترین آتشزدگی سے پوری کمیونٹی تباہ اور 85 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔