Sunday, February 16, 2025
Homeپاکستانپاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے ’ایف این...

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے ’ایف این 6 میزائلز‘ کا کامیاب تجربہ

Published on

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے ’ایف این 6 میزائلز‘ کا کامیاب تجربہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجا رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لائیو ویپن فائرنگ میں پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، اس موقع پر کمانڈر کوسٹ نے پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی اس پی آر کے مطابق پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this