Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اسٹریٹجک جائزہ، جنوبی کوریا سے دفاعی نظام ہٹانے پر غور

US strategic review considers removing defense system from South Korea

US strategic review considers removing defense system from South Korea

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دی چوسن ڈیلی کی خبر کے مطابق  ایران کے خلاف جاری امریکی فوجی آپریشن ایپک فیوری کے ممکنہ طویل دورانیے کے پیش نظر جنوبی کوریا میں تعینات امریکی دفاعی نظام کو مشرقِ وسطیٰ منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں چار سے پانچ ہفتے جاری رہ سکتی ہیں، تاہم دفاعی ماہرین کے مطابق اگر یہ مدت بڑھتی ہے تو اضافی عسکری وسائل درکار ہوں گے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی افواجِ کوریا کے زیر استعمال پیٹریاٹ3 میزائل بیٹریاں اور تھاڈ (ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس) سسٹم ممکنہ طور پر مشرقِ وسطیٰ بھیجے جا سکتے ہیں۔ گزشتہ سال ایران کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے خدشے کے باعث آٹھ میں سے تین پیٹریاٹ بیٹریاں عارضی طور پر خطے میں تعینات کی گئی تھیں، جن کے ساتھ 500 سے زائد اہلکار بھی شامل تھے۔ یہ اہلکار اکتوبر میں واپس جنوبی کوریا پہنچ گئے تھے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمزنے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ گزشتہ سال کی 12 روزہ جھڑپوں کے دوران تقریباً 150 تھاڈ میزائل استعمال کیے گئے، جس کے باعث طویل جنگ کی صورت میں میزائل ذخائر پر دباؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع آن گیو بیک اور امریکی نائب وزیر دفاع برائے پالیسی ایلبریج کولبی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، جس میں ایران سے متعلق جاری صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے بدلتی عالمی سیکیورٹی صورتحال کے باوجود اتحاد کی مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔

Tags: آن گیو بیک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران ایلبریج کولبی پیٹریاٹ3 تھاڈ میزائل جنوبی کوریا

Post navigation

Previous: ایران میں معصوم طالبات پر حملہ ، یونیسکو نے سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا
Next: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: زمبابوے اور ویسٹ انڈیز ٹیموں کی بھارت سے واپسی مؤخر

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.