اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ناسیونال کے 27 سالہ فٹ بال کھلاڑی خوان ایخ کیردو کھیل کے دوران گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔
یوراگوئین فٹ بال کلب ناسیونل کے ڈیفنڈر خوان ایخ کیردو 22 اگست کو ساؤ پالو کے خلاف کوپا لیبرٹادورس میچ کے دوران دل کی دھڑکن کی بےترتیبی کے باعث میدان میں گر گئے جس کے بعد انہیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا۔
خوان کو ہسپتال کے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ان کا انتقال ہوگیا۔
فٹ بال کلبناسیونل نے گہرے دکھ اور صدمے کے ساتھ جوآن کی موت کا اعلان ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا ، اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ساؤ پالو اور لوئس سواریز سمیت دیگر کلبوں اور کھلاڑیوں نے بھی اس خبر پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
خوان کی وفات پر یوراگوئے کی پہلی اور دوسری ڈویژن لیگز کو ہفتے کے آخر میں ملتوی کر دیا گیا۔