Friday, February 28, 2025
Homeکھیلکرکٹرضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا...

رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئی

Published on

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان وائٹ بال اسکواڈ محمد رضوان کی قیادت میں تین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبورن پہنچ گیا۔

بدھ کی شام آسٹریلیا پہنچنے والے پاکستانی اسکواڈ کے دوسرے گروپ میں وائٹ بال کے کپتان رضوان، ان کے نائب سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، عامر جمال، صائم ایوب، کامران غلام، حسیب اللہ اور عرفات منہاس شامل تھے۔

یاد رہے پاکستانی ٹیم کے سات کھلاڑی بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عرفان خان اور فیصل اکرم منگل کو میلبورن پہنچے تھے۔

آسٹریلیا کا دورہ 4 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد بلاوایو، زمبابوے میں وائٹ بال سیریز ہوگی، جو 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے آئندہ دوروں سے قبل وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا تھا۔

ون ڈے سکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب ، سلمان علی آغا (نائب کپتان) اور شاہین شاہ آفریدی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان۔

Latest articles

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

More like this