Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹمحسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں فٹنس ٹیسٹ شروع

محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں فٹنس ٹیسٹ شروع

محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں فٹنس ٹیسٹ شروع

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر کرکٹرز کے فٹنس معیار کو بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے پاکستان بھر میں فٹنس ٹیسٹ کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

لاہور میں شروع ہونے والی فٹنس ٹیسٹ سیریز اب ضلعی سطح پر بھی لاگو ہو رہی ہے یہ ٹیسٹ آنے والے انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے لازمی شرط ہیں ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس لیول کو جانچنے کے لیے چار مخصوص ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

چیئرمین نقوی نے اس اقدام کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے علاقائی سطح پر اضافی ٹیسٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے صرف وہی کھلاڑی جو ان سخت فٹنس ٹرائلز میں کامیاب ہوں گے وہ فٹنس کیمپوں میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے۔

انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں 22 کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیاجائےگا ان منتخب کھلاڑیوں کو آنے والے کیمپوں میں فیلڈنگ، فٹنس اور تکنیک پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اگلے 45 دنوں میں ملک بھر میں 101 تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ضلعی سطح پر فٹنس کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو پی سی بی کی فٹنس کو اولین ترجیح کے طور پر کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

چیئرمین نقوی نے ہر سطح پر فٹنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے فٹنس ٹرائل باقاعدگی سے کیے جائیں گے انہوں نے یقین دلایا کہ فٹنس ٹرائلز اور اس کے بعد ہونے والے کیمپوں دونوں میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹرائلز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر خرم نیازی نے فٹنس بہتر بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کو نہ صرف قومی ٹیم بلکہ علاقائی ٹیموں سے بھی ڈراپ کیا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹرز، بین الاقوامی کرکٹرز، اور قومی کرکٹرز کو یو.یو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments