Under-19 Asia Cup: Pakistan defeats Malaysia by a huge margin of 297 runs-ACC
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے شاندار 177 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد حسین نے 132 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
ہدف کے تعاقب میں ملائیشین ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 48 رنز پر ڈھیر ہوگئی پاکستان کی جانب سے علی رضا اور محمد صائم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا اگلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔




