Sunday, January 5, 2025
Homeسائنس اور ٹیکنالوجیپاکستان میں وی پی اینز کے ذریعے روزانہ غیر اخلاقی ویب...

پاکستان میں وی پی اینز کے ذریعے روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی کروڑوں کوششوں کا انکشاف

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر وی پی اینز کے ذریعےغیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق شہری وی پی اینز کے ذریعے پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہیں، پابندیوں کو بائی پاس کرکے فحش مواد تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2کروڑ کوششیں کی جاتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے ایک لاکھ ایک ہزار 83 گستاخانہ یو آر ایل اور 8 لاکھ 44 ہزار 8 غیر اخلاقی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا، پی ٹی اے کو حکومتی ادارے بھی ایسی سائٹس سے متعلق رپورٹ کرتے ہیں۔

پی ٹی اے کو انفرادی طور پر بھی غیر اخلاقی مواد سے متعلق شکایات ملتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز بلاک کرنا شروع کیے تھے، پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کا عمل تیز کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں جن سے غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان میں صارفین کی جانب سے وی پی اینز کی سست روی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

Latest articles

کیپ ٹاون ٹیسٹ: پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 1 وکٹ پر 213 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شان مسعود اور اسٹار بلے...

پاکستان 194 رنز پر آل آوٹ، جنوبی افریقہ نے فالو آن نافذ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز...

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

More like this