Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: یوگنڈا نے پہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: یوگنڈا نے پہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یوگنڈا نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہوگی۔

افریقی ملک نے پہلی بار مقابلے میں اپنی جگہ بنائی ہے اور وہ یکم جون سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں میں شامل ہوں گے۔

برائن مسابا اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم میں یوگنڈا کی قیادت کریں گے، جس کا آغاز 3 جون کو گیانا میں افغانستان کے خلاف ہوگا۔

دریں اثنا، پاکستانی نژاد آل راؤنڈر ریاضت علی شاہ نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

اسکواڈ میں 43 سالہ آل راؤنڈر فرینک نوبوگا بھی شامل ہیں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی ہوں گے۔

یوگنڈا کو گروپ سی میں شریک میزبان ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے یوگنڈا کا سکواڈ

برائن مسابا (کپتان)، سائمن سیسازی، راجر مکاسا، کوسماس کیوٹا، دنیش ناکرانی، فریڈ اچیلم، کینتھ ویسووا، الپیش رامجانی، فرینک نسیبوگا، ہنری سینیونڈو، بلال حسون، رابنسن اوبیا، ریاضت علی شاہ (نائب کپتان)، روما، میانک پٹیل

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this