Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ اسے اپنی سلامتی کے لیے کسی بیرونی طاقت کے تحفظ کی ضرورت نہیں اور وہ اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

برکس وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر نے ایران کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک پر حملوں کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق خلیفہ شاہین المرر نے کہا کہ یو اے ای اپنی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام قانونی، سفارتی اور دفاعی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 فروری سے اب تک یو اے ای نے تقریباً 3 ہزار بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے، جن کا ہدف ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور توانائی تنصیبات سمیت اہم شہری انفراسٹرکچر تھا۔

اماراتی وزیر مملکت نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں اور سمندری راستوں کی بندش پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارتی گزرگاہوں کو دباؤ کے لیے استعمال کرنا “بحری قزاقی” کے مترادف ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یو اے ای پر اسرائیل کے ساتھ اتحاد اور ایران مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

Tags: اسرائیل ایران خلیفہ شاہین المرر متحدہ عرب امارات وزیر خارجہ عباس عراقچی

Post navigation

Previous: ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے
Next: بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.