امریکی جنگی طیارہ ایف 16جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
خبر رساں اداروں کے مطابق دوران ٹریننگ طیارے کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا.رپورٹس کے مطابق طیارہ امریکی ایئربیس کے قریب گرکر تباہ ہوا.
امریکی فضائیہ کے یونٹ کے مطابق ایک امریکی F-16 جنگی طیارہ پیر کے روز جنوبی کوریا میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا .طیارے کو “اندرون پرواز ایمرجنسی” کے سامنے کے دوران پائلٹ نے خود کو جہاز سے ایجکٹ کرلیا جس سے پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا .
8ویں فائٹر ونگ نے ایک بیان میں کہا کہ پائلٹ کو جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ نے بحیرہ زرد میں بچایا اور کنسان ایئر بیس پر واپس پہنچایا گیا۔انکا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔