اسرائیل جنوبی غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں شدت بڑھا رہا ہے

0
52

اسرائیل جنوبی غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں شدت بڑھا رہا ہے

اسرائیلی ٹینکوں نے پیر کے روز حماس کے خلاف جنگ کو مزید بڑھانے کی کوشش کی ہے، جنوبی غزہ کی پٹی کے مرکزی شہر خان یونس اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اسرائیلی فوجوں نے پھر سے غارت گری شروع کردی ہے.

خان یونس میں لڑائی کی شدت مین اضافہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے شمالی غزہ پر گولہ باری کرنے اور فلسطینی علاقوں کے لاکھوں لوگوں کی اکثریت کو ان کے گھروں سے نکالنے کی زبردستی کوشش کی.

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے غزہ میں صحت کی “تباہ کن” صورتحال کی اطلاعات کے بعد ، فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کی مربوط کوششوں کے لئے پیر کو عالمی ہڑتال کی کال دی۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ “یہ وقت ہے – ورلڈ وائڈ ہڑتال کا، لیکن دوسری جانب یہ واضح نہیں ہےکہ آیا اس کوشش کا عالمی سطح پر اور اسرائیل کے جنگی منصوبوں پر اثر پڑے گا یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کے مسودے پر منگل کو ووٹنگ کا امکان ہے۔