Two new teams join Pakistan Super League, auction date set-PSL
پاکستان سپر لیگ نے اپنی توسیع کے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔
لیگ مینجمنٹ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان بھر میں کرکٹ کے فروغ اور پی ایس ایل کے بڑھتے ہوئے کمرشل و اسپورٹس ایکوسسٹم کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
نئی فرنچائز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے شہروں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں، نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان کو انہی شہروں میں سے ٹیم منتخب کرنے کا اختیار ہوگا، جبکہ شرکت صرف تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان تک محدود رہے گی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل، جو عالمی سطح پر ایک نمایاں ٹی ٹوئنٹی لیگ بن چکی ہے، اپنی بڑھتی مقبولیت کے ساتھ نئے اسٹیک ہولڈرز کے شامل ہونے کا خیر مقدم کر رہی ہے، تاکہ پاکستان کرکٹ پر لیگ کے مثبت اثرات کو مزید وسعت دی جاسکے۔




