Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیمسئلہ فلسطین پر ترکیہ اور ہمارا سیاسی موقف یکساں ہے، سعودی وزیرخارجہ

مسئلہ فلسطین پر ترکیہ اور ہمارا سیاسی موقف یکساں ہے، سعودی وزیرخارجہ

Published on

spot_img

مسئلہ فلسطین پر ترکیہ اور ہمارا سیاسی موقف یکساں ہے، سعودی وزیرخارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر مملکت اور ترکیہ کا سیاسی موقف یکساں ہے اور دونوں ملک خطے میں امن کی راہ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق یہ بات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز دورہ ترکیہ کے دوران اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دورہ ترکیہ کے دوران ترک ہم منصب سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی حملوں سمیت کئی علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی جاری رکھنے اور غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر ترکیہ کا دورہ کرنے والا مملکت کا چوتھا وزیر ہوں جو تعاون بڑھانے کےلیے دونوں ممالک کی دلچسپی کا عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 6.8 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکیہ تعلقات تمام سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی شعبوں میں نمایاں پیش رفت کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے پہلووں کے علاوہ دونوں ممالک کے لیے تشویش کے امور پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی رابطوں کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان رابطہ کونسل کے قیام کے منٹس میں ترمیم کرتے ہوئے ایک پروٹوکول پر دستخط کئے جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کی قیادت اورعوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this