Friday, January 10, 2025
Homeبین الاقوامیترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹروں کے فضا میں ٹکرانے سے 6 اہلکار...

ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹروں کے فضا میں ٹکرانے سے 6 اہلکار ہلاک

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، حادثے میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 6 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر باحفاظت زمین پر اتر گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ پیر کو پیش آیا۔

ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق 5 فوجی اہلکاروں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ چھٹا اہلکار زخمی حالت میں اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

ترکیہ کے جنوب مغربی صوبے اسپارتا کے گورنر نے بتایا ہے کہ یہ افسوس ناک حادثہ علاقے میں تربیتی پروازوں کے دوران پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم دونوں ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان، ترک قوم بالخصوص غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this