Friday, July 5, 2024
Top Newsتربت: نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،6 حملہ آور ہلاک

تربت: نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،6 حملہ آور ہلاک

تربت: نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،6 حملہ آور ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایئرپورٹ اور نیول ایئر بیس پر نامعلوم افراد نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور حملہ آوروں کو مار دیا ہے۔

مکران ڈویژن کے کمشنر سعید احمد عمرانی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تربت میں نیول ائیر بیس پر حملہ کرکے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کر رہے ہیں۔ حملہ کرنے والوں کو جوابی کارروائی میں مار دیا گیا ہے۔

ضلع کیچ ایران سے متصل علاقہ ہے اور اس کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں پاک بحریہ کا دوسرا بڑا ایئر بیس بھی ایئرپورٹ کی چاردیواری کے اندر واقع ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چار سے چھ مبینہ حملہ آوروں نے ایئرپورٹ کے شمالی جانب سے نیول بیس میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کو اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق حملے کا ہدف ’پی این ایس صدیق‘ تھا جو کہ ملک کے سب سے بڑے نیول ایئر اسٹیشنز میں سے ایک ہے۔

سیکیورٹی حکام نے گزشتہ شب بتایا کہ تربت ایئرپورٹ کی حدود سے باہر 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ایئرپورٹ کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایف سی کے خصوصی آپریشن ونگ اور بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ نے کامیابی سے دہشت گردوں کو دراندازی سے روک دیا، حساس بحری تنصیبات کے نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...