Thursday, January 23, 2025
Homeبین الاقوامیتیونس: صدارتی انتخابات کی ممکنہ امیدوار 'عبیر موسیٰ' کو قید کی سزا

تیونس: صدارتی انتخابات کی ممکنہ امیدوار ‘عبیر موسیٰ’ کو قید کی سزا

Published on

تونس: صدارتی انتخابات کی ممکنہ امیدوار ‘عبیر موسیٰ’ کو قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس کے دار الحکومت میں عدالت نے ‘فری دستورین پارٹی’ کی سربراہ اور صدارتی انتخابات کی ممکنہ امیدوار عبیر موسیٰ کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر خود مختار اعلیٰ انتخابی اتھارٹی کی توہین کا الزام ہے۔ یہ فیصلہ تیونس میں 6 اکتوبر کو مقررہ صدارتی انتخابات کے انعقاد سے دو ماہ قبل سامنے آیا ہے۔

انتخابی اتھارٹی کی جانب سے رواں سال کی ابتدا میں عبیر موسیٰ کے خلاف شکایت پیش کی گئی تھی کہ انھوں نے اتھارٹی کی توہین کی اور لوگوں کو اس کے خلاف اکسایا ہے ،جس پر کل پیر کے روز عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ صدر قیس سعید کی پالیسیوں کی مخالف عبیر موسیٰ گذشتہ برس اکتوبر سے زیر حراست ہیں۔ ان پر ذاتی معلومات کے حوالے سے غیر قانونی عمل اختیار کرنے، سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے اور بد امنی پیدا کرنے کے ارادے سے حملہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ البتہ عبیر موسیٰ کی پارٹی کے خیال میں ان کی گرفتاری صدارتی انتخابات میں خاتون سیاست دان کی شرکت روکنے کے لیے حکام کی جانب سے قانونی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

جیل میں ہونے کے باوجود عبیر موسیٰ نے گذشتہ ہفتے کے روز اپنی دفاعی کمیٹی کے ذریعے چھ اکتوبر کو مقررہ صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، حالاں کہ ان کے پاس بعض بنیادی دستاویزات نہیں تھیں جن میں عدالتی ریکارڈ کا کارڈ اور ووٹروں کی تصدیق کرنے والا نمونہ فارم شامل ہے۔

تیونس میں حزب اختلاف کی جماعتیں صدر قیس سعید پر الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ اپنے حریفوں کو صدارتی انتخابات سے دور رکھنے کے لیے عدلیہ کو استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم صدر نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اس پروپیگنڈے کا مقصد ملک میں افواہیں اور بد امنی پھیلانا ہے”۔

Latest articles

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے...

کراچی اسٹیڈیم میں انکلوژر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش...

خوشدل شاہ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ آئندہ ماہ...

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار کے پی حکومت سے واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال...

More like this

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے...

کراچی اسٹیڈیم میں انکلوژر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش...

خوشدل شاہ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ آئندہ ماہ...